ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں اقدام خودکشی کے 2 مختلف واقعات

لاہور میں اقدام خودکشی کے 2 مختلف واقعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر لاہور میں اقدام خودکشی کے 2 مختلف واقعات رپورٹ ہوئے ۔
پولیس کے مطابق گلشن ٹاؤن ٹھوکر نیاز بیگ میں 35 سالہ سپنا نے نشہ آور گولیاں کھا لیں۔متاثرہ خاتون طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ، حالت تشویشناک ہے۔
متاثرہ خاتون نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔

ہربنس پورہ، کوٹلی پیر عبد الرحمٰن میں 30 سالہ لالہ نواب مسیح نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔متاثرہ شخص طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل، حالت تسلی بخش ہے۔