سٹی 42 : ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں ۔ پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کل اسلام آباد کلب میں 12:30 سے 3:30 تک پریکٹس کریں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 20 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو93 رنز سے شکست دی تھی ۔