ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کسی صورت بھی شر پسندوں کو شہر کا سکون برباد نہیں کرنے دیگی؛ ڈی آئی جی آپریشنز

پولیس کسی صورت بھی شر پسندوں کو شہر کا سکون برباد نہیں کرنے دیگی؛ ڈی آئی جی آپریشنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران نے کہا ہے کہ شہری بلاخوف و خطر اپنی کاروباری سرگرمیاں انجام دیں، پولیس کسی صورت بھی شر پسندوں کو شہر کا سکون برباد نہیں کرنے دے گی ۔

شہر بھر کی اہم شاہراؤں، مارکیٹوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران خود فیلڈ میں موجود ہیں۔ انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے شاہدرہ، داتا دربار، محمود بوٹی، مال روڈ، جیل روڈ کا جائزہ لیا۔ تمام ڈویژنل ایس پی ،ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزکی تحفط کیلیے شاہراؤں پر موجود افسران و جوانوں سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے عوام کے کی جان و مال کے تحفظ کیلئےفرائض انجام دینے والوں کا حوصلہ بڑھایا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ شہربھرمیں کاروباری اورعوامی مقامات پرسکیورٹی بڑھائی گئی، شہری بلاخوف و خطر اپنی کاروباری سرگرمیاں انجام دیں، پولیس کسی صورت بھی شر پسندوں کو شہر کا سکون برباد نہیں کرنے دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے، امن و امان برقرار رکھنے کیلئےسپیشل سکیورٹی ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹنے کا حکم دیا، ساتھ ہی احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔