سٹی 42 : لاہور میں آج انسداد پولیو مہم کا پانچواں روز ہے، پولیو ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے میں مصروفِ عمل ہیں۔
سربراہ انسداد پولیو مہم عدیل تصور کا کہنا ہے کہ چار روز میں پنجاب بھر میں 1 کروڑ 69 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ لاہور میں 4 روز میں 11 لاکھ، 83 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے 35 اضلاع میں پولیو مہم کا اختتام پذیر ہوگئی ۔
عدیل تصور نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران والدین کا تعاون مثالی رہا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں پولیو مہم 19 اکتوبر تک جاری رہے گی ۔