ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر میں  سیاسی صف بندیوں میں بڑی ہلچل ،2 مزید وزراءکی انوار سرکار سے راہیں جدا  

آزاد کشمیر میں  سیاسی صف بندیوں میں بڑی ہلچل ،2 مزید وزراءکی انوار سرکار سے راہیں جدا  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہدبشیرچودھری)آزاد کشمیر میں  وزیر اعظم انوار الحق کے خلاف ممکنہ عدم اعتماد میں اعلانیہ ووٹ دینے کا فیصلہ،حکومت کو اکثریت برقرار رکھنے میں  شدید  مشکلات کا سامنا ہے ۔ 

  تفصیلات کے مطابق  آزاد کشمیر میں  سیاسی صف بندیوں میں بڑی ہلچل سامنے آگئی ،وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم اور وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے انوار سرکار سے راہیں جدا کر لیں۔

 دونوں وزراء کا تحریک انصاف فارورڈ بلاک سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ، دونوں رہنماؤں کی جانب سے باقاعدہ اعلان آج مظفرآباد میں پریس کانفرنس میں متوقع ہے ۔

  وزیر اعظم آزاد کشمیر  انوار الحق کے خلاف ممکنہ عدم اعتماد میں اعلانیہ ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ سیاسی صورتحال میں نیا موڑ، حکومت کو اکثریت برقرار رکھنے میں مشکلات ہے ۔
آئندہ چند گھنٹوں میں مزید ارکان اسمبلی بھی فارورڈ بلاک اور حکومت سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔