ویب ڈیسک: ایمریٹس ایئرلائن نے مسافروں کو سفر سے پہلے پاسپورٹ کی مدتِ میعاد (validity) چیک کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ایئرلائن نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی مسافر کا پاسپورٹ مقررہ مدت سے کم ہو تو انہیں سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایمریٹس ایئرلائن کے مطابق مختلف ممالک کے داخلے کے قوانین کے تحت، مسافر کا پاسپورٹ کم از کم 6 ماہ تک کارآمد ہونا ضروری ہے۔ ایئرلائن نے کہا کہ اس اصول پر عمل نہ کرنے کی صورت میں مسافر کو ایئرپورٹ پر چیک اِن سے روک دیا جا سکتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پابندی بین الاقوامی سفری ضوابط کے مطابق ہے اور اس کا مقصد مسافروں کو سفر کے دوران کسی قانونی یا امیگریشن مسئلے سے بچانا ہے۔
ایمرٹس نے مشورہ دیا ہے کہ تمام مسافر اپنے ٹکٹ بک کرانے یا سفر سے پہلے پاسپورٹ کی میعاد چیک کریں اور اگر ضرورت ہو تو نیا پاسپورٹ حاصل کر لیں۔
ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ ہدایت نہ صرف دبئی سے روانہ ہونے والے بلکہ دنیا بھر سے ایمرٹس کے ذریعے سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لئے ہے۔