(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین باؤلرز میں ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر کرکٹر کی اہلیہ اور بیٹی کی خوبصورت تصاویر وائرل ہوئیں جو کہ صارفین کو بھاگئیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر کی اہلیہ سامعیہ اور بیٹی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی ے وائرل ہورہی ہیں جن کو خوب پسند کیا جارہا ہے،فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سامعیہ خان کی جانب سے تصویر شیئر کی گئیں ہیں،پوسٹ کی گئی ان تصاویر سے معلوم ہورہا ہے کہ وہ اپنے شوہر حسن علی کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں، منظر عام پر آنے والی یہ تصاویر دبئی کے کراؤن پلازہ دبئی فیسٹیول میں بنائی گئیں۔
حسن علی کی اہلیہ کے ساتھ ان کی بیٹی بھی موجود ہے،ہیلینا حسن علی تصویر میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہے، تصاویرکو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، اب تک تصویر پر ہزاروں لائیکس کرچکے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دبئی روانہ ہونے سے قبل حسن علی نے انسٹاگرام اسٹوریز پر بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے گود میں اپنی ننھی پری کو لیا ہوا تھا۔
قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئےدبئی میں موجود ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔