علی اکبر: ملک میں بڑی ہوئی مہنگائی پر مسلم لیگ (ن) کا بڑا فیصلہ، اپوزیشن کے ساتھ مل کر مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے پارٹی صدر اور قائد حزب ختلاف شہباز شریف کی بھی ٹیلی فون پر مشاورت ہو ئی۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نے ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ ن لیگ کے قائدین نے ملک کی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کیا ہے۔
اس بات پر بھی اتفاق کیا گیاہے کہ بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات دلانے کے لئے گھروں سے نکلنا ہوگا، ملک بھر میں احتجاج، احتجاجی ریلیاں اور مارچ ہوں گے۔