گھر میں موبائل کا استعمال لڑکی کیلئے جرم بن گیا

brother killed his sister
کیپشن: Girl Murder
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معاشرے کی عمارت  برداشت، اخلاقیات، رواداری  اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور  جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے، بدقسمتی سے دنیا بھر میں عدم برداشت دن بدن بڑھتا جارہا ہے، یہ عدم برداشت آج ہمیں اس نہج پہ لے آیا کہ چھوٹے سے چھوٹے اختلافات پر خون بہنے لگا ۔

عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے دنیا بھر میں تشدد قتل وغارت کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہے جیسے افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔ ایسا ہی ایک روح فرسا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے لیاقت کالونی میں بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا, دونوں بہن بھائیوں میں موبائل کے استعمال کرنے پر جھگڑا ہوا تھا۔ واقع کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ عدم برداشت کسی بھی جرم کی سب سے بنیادی وجہ ہے، اگر صرف برداشت کی صلاحیت کو مضبوط کر لیا جائے تو کسی بھی معاشرے سے 90 فیصد جرائم کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ یہ بات حقیقت کے بالکل قریب ہے کیونکہ ہر جرم کی داستان کے پیچھے عدم برداشت کا عنصر نمایاں نظر آتا ہے۔