ویب ڈیسک: خلا میں پہلی فلم کی عکس بندی کے بعد روسی ٹیم زمین پر واپس پہنچ گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹیم کو واپس لانے والے خلائی کیپسول نے قازقستان کے دور دراز علاقے میں لینڈنگ کی۔ تاریخی فلم ’دی چیلنج‘ کی عکس بندی کیلئے روسی ہدایت کار کلِم شی پینکو اور اداکارہ یولیا پیری سِلڈ نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 12 دن گزارے۔ روسی اسپیس ٹیم ’سویوز ایم ایس 19‘ خلائی جہاز کے ذریعے 5 اکتوبر کو خلا میں گئی تھی۔