عمران خان کی زندگی پر مبنی فلم ”کپتان “ ری شوٹ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

عمران خان کی زندگی پر مبنی فلم ”کپتان “ ری شوٹ کرنے کی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن(زین مدنی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر بنی ہوئی فلمکپتان“کو اب دوبار ہ سے ری شوٹ کیا جائے گا ۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ فلمکپتان “میں عمران خان کی سابقہ زندگی پر جو سین فلم بند کئے گئے تھے انہیں مختصر کرکے اب کے دور کے سینز شامل کئے جائیں گے ۔ فلم کا مرکزی کردار اداکار و ماڈل عبدالمنان اور ماڈل سعیدہ امتیاز، نویداکبر،عثمان عالم نے ادا کئے ہیں اور فلم کو عمران خان کی اصل زندگی پر بنایا گیا ہے جس میں ان کی کرکٹ سے لےکر سیاست تک کی تمام زندگی کو نمایاں کیا گیا ہے ۔

فلم کے ہدایتکار فیصل امان خان ہیں اور فلم مکمل ہے لیکن عمران خان کی دوبارہ شادی اور سیاست میں مزید مقبولیت کی وجہ سے اس فلم کے کرداروں کو بھی تبدیل کیا جائےگااور کچھ نئے کردار بھی شامل کئے جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer