شبلی فرازکو اپوزیشن کے جلسے میں شرکت کی دعوت

شبلی فرازکو اپوزیشن کے جلسے میں شرکت کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) حکومت مخالف تحریک کادوسراپاورشوکل کراچی میں ہوگا، پیپلزپارٹی کی قیادت میں پی ڈی ایم باغ جناح میں میدان سجائےگی۔وزیراعلیٰ سندھ نےشبلی فرازکوجلسےمیں شرکت کی دعوت دے دی۔مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے، مریم کل لاہورسےشہرقائدپہنچیں گی۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک میں تیزی آگئی۔ اپوزیشن اتحادکراچی میں میدان سجائےگی، باغ جناح میں جلسےکی تیاریاں فائنل راؤنڈمیں داخل ہوگئیں۔ جلسے کیلئے ایک سوساٹھ فٹ لمبااسٹیج تیارکرلیاگیا۔ پنڈال میں پچاس ہزارکرسیاں لگ گئیں جبکہ جلسہ گاہ میں ایک لاکھ افرادکی گنجائش ہوگی ۔شہرکےمختلف مقامات پراستقبالیہ کیمپ بھی لگ گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےوزراءکےہمراہ جلسہ گاہ کادورہ کیااورانتظامات کاجائزہ لیا۔اس موقع پرمرادعلی شاہ نےوفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکوجلسہ میں شرکت کی دعوت دیتےہوئےکہاوفاقی حکومت نےعام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی۔ عوام اپنااحتجاج ریکارڈکرانےسندھ بھرسےنکلیں گے۔
اس موقع پرپیپلزپارٹی کےرہنماؤں نےوفاقی حکومت کونالائق،نااہل اورسلیکٹڈقراردیتےہوئےکہا کہ عوام اب مافیاکی حکمرانی مزیدبرداشت نہیں کریں گے۔ وزیراعظم کوگھرجاناہی ہوگا۔ 
دوسری جانب پی ڈی ایم کےسربراہ مولانافضل الرحمان لاہورسےکراچی پہنچ گئےہیں۔ ایئرپورٹ پرجےیوآئی کےرہنماؤں اورکارکنوں نےمولانا فضل الرحمان کا پرتپاک استقبال کیا۔نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازکل صبح گیارہ بجےپی آئی اےکی فلائیٹ تین سوتین کےذریعے کراچی روانہ ہوں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer