سٹی 42: دنیا میں کچھ ایسے چہرے ہیں جو دیکھنے والوں کو ایک نظر میں بھا جاتے ہیں،اداکارہ عائزہ خان بھی انہی چہروں میں سے ایک ہے، عائزہ خان اپنی خوبصورتی اوراداکاری سے ناظرین کے دل موہ لیتی ہیں۔ عائزہ خان کی تازہ تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔
’ یاریاں‘ اور ’ مہرپوش‘ جیسے مقبول ترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں پوسٹ کی ہیں جنہیں دیکھ کر اداکارہ کے مداح ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔
عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر میں وہ نظریں جھکائے مسکرارہی ہیں جبکہ ہاتھوں میں لگی مہندی ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔اداکارہ کی اگلی تصویر میں وہ ایک ہاتھ سے دوپٹہ پکڑے کھڑی ہیں جبکہ تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ کسی کا انتظار کر رہی ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ایک تصویر میں عائزہ خان کا ’سائڈ پوز‘ بڑھے ہی شاندار انداز میں دِکھایا گیا۔
عائزہ خان کی اس تصویر کو مداحوں نے سب سے زیادہ پسند کیا ہے کیونکہ ان کی اس تصویر پر ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد لائکس آئے ہیں۔
خیال رہے کہ عائزہ خان کی تصویروں میں ان کا میک اپ مریم خواجہ نے کیا ہے جبکہ ڈیزائنر رضوان بیگ اور منزہ رضوان ہیں۔