عابد چوہدری: ٹاؤن شپ کی حدود میں چوری کی واردات، دکاندار نے چوری کرنے والا ملزم کیمرے کی مدد سے پکڑلیا، ملزم دو ماہ سے دکان سے قیمتی سامان کی چوری میں ملوث تھا۔
تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ کی حدود میں چوری کی واردات ہوئی، دکاندار نے چوری کرنے والا ملزم کیمرے کی مدد سے پکڑلیا، ملزم دو ماہ سے دکان سے قیمتی سامان کی چوری میں ملوث تھا۔ دوسری جانب کاہنہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو واردات کرنے فیروز پور روڑ پر واقع سٹور میں پہنچے جہاں دونوں ڈاکو اسلحہ لہراتے سٹور میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کی تو دوکاندار نے مزاحمت کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا جبکہ دوسرے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
واردات کی سی سی ٹی وی میں اسلحہ بردار ڈاکووں کو دکانداروں کو پستول کے بٹوں اور موقوں سے مارتے دیکھا جاسکتا ہے، پکڑے جانے والے ڈاکو کو دوکانداروں نے درگت کا نشانہ بنا کر حوالہ پولیس کر دیا جبکہ پکڑا جانے والے ڈاکو شہر کے مختلف علاقوں میں چودہ وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے ڈاکو کے فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے۔