تحریک منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس کی تقریب آج ہو گی

تحریک منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس کی تقریب آج ہو گی
کیپشن: City42 - Minhaj ul Quran
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) تحریک منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس کی تقریب آج ہو گی۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری شرکت کریں گے اور یوم تاسیس کا کیک کاٹیں گے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے 38ویں یوم تاسیس پر پوری دنیا کے کارکنوں کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 2 یونیورسٹیز، درجنوں کالجز، 700 سے زائد سکول تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کر رہے ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن کو اب عالمی تناظر میں دیکھا جانے لگا ہے۔ اس تحریک نے دنیا بھر میں درست اسلامی تشخص کو زندہ کیا ہے۔ لوگوں میں ظلم کیخلاف آواز بلند کرنے کی جرأت پیدا کی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer