سٹی 42 : صوفی بزرگ سید انور شاہ کا 65واں عرس 19نومبر کو ہوگا، اس موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنر منظور کنرانی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ضلع بھر میں 19 نومبر کو عام تعطیل ہوگی ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خسرہ و روبیلا مہم میں شامل ڈاکٹرز اور عملے کی تعطیل نہیں ہوگی ۔ 19 نومبر بروز بدھ ضلع گھوٹکی میں عام تعطیل رہے گی۔
