ویب ڈیسک : پاکستان ،سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز منگل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی،سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا،سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان کا زمبابوے سے مقابلہ 18نومبر کو ہوگا، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں 20 نومبر کو مدمقابل آئیں گی، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 22نومبر کو مدمقابل ہوں گی، پاکستان اور زمبابوے 23 نومبر، سری لنکااور زمبابوے 25 نومبر ، پاکستان ، سری لنکا 27 نومبر کو مدمقابل ہوںگے۔
پاکستان سکواڈ جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا ان میں سلمان علی آغا ( کپتان )،فخرزمان، صائم ایوب، بابراعظم،صاحبزادہ فرحان،عثمان خان، عبدالصمد ،فہیم اشرف، محمد نواز،ابرار احمد ، وسیم جونیئر،شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، سلمان مرزا اور عثمان طارق شامل ہیں۔