ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جائیدادکی ملکیت مالک کی وفات کےفوراً بعد ورثاءکو منتقل ہوجاتی ہے، سپریم کورٹ

جائیدادکی ملکیت مالک کی وفات کےفوراً بعد ورثاءکو منتقل ہوجاتی ہے، سپریم کورٹ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سپریم کورٹ  نے خواتین کے حق وراثت  سے  متعلق کیس کا فیصلہ  جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  وراثت کا حق خدائی حکم ہے، عورتوں کو  حق وراثت  سے محروم کرنا آئین  اور  اسلام کی  واضح  تعلیمات کے منافی ہے، جائیداد کی  ملکیت  مالک کی وفات کے فوراً بعد ہی  ورثاء کو  منتقل  ہوجاتی ہے۔

جسٹس اطہرمن اللہ  اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل بینچ کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے استعفے سے قبل تحریر کیا تھا۔

عدالت نے  ورثاء کو  تاخیر سے حق وراثت دینے  پر  درخواست گزار  عابد  حسین پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے عابد حسین کی اپیل خارج کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار  رکھا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ جرمانے کی رقم 7 دن کے اندر  رجسٹرار  سپریم کورٹ کے پاس جمع کرائی جائے، جرمانے کی رقم  ورثاء میں تقسیم ہوگی، عابد حسین کا جائیداد تحفہ ہونےکا دعویٰ ثابت نہ ہوسکا۔

 تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ  وراثت کا حق خدائی حکم ہے، عورتوں کو حق وراثت سے محروم کرنا  آئین اور  اسلام کی واضح تعلیمات کے منافی ہے، جائیداد کی ملکیت مالک کی وفات کے فوراً بعد ہی ورثاء کو منتقل ہوجاتی ہے۔

عدالت کا کہنا ہےکہ  ریاست کی ذمہ داری ہے خواتین کو کسی تاخیر، خوف یا طویل عدالتی کارروائی کے  بغیر  وراثت کا حق دلائے اور  وراثت  سے محروم کرنے  والوں کو قانون کے تحت جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer