ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرسٹر سلطان محمود  نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے حلف نہیں لیں گے

Brewster Sultan Mahmood, Faisal Rathor, New Prime Minister, Azad Kashmir,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود  نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے حلف نہیں لیں گے۔ 

’’جنگ ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  نومنتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب آج مظفرآباد میں ہوگی۔آئین اور روایات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے حلف صدر لیتے ہیں، تاہم صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے علالت کے باعث مظفرآباد پہنچنے سے معذرت کرلی ہے۔

صدر کی غیر موجودگی میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔