ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے  

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

 وزیراعظم شہباز شریف جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے ان کا استقبال کیا۔ 

 وزیراعظم آج کینٹ ریلوے اسٹیشن کراچی کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے جہاں جدید و بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے  اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ 

 کراچی کینٹ اسٹیشن پر سی آئی پی لاؤنجز اور ویٹنگ ایریاز قائم کیے گئے ہیں جب کہ لوگوں کی سہولت کے لیے  ایکسیلیٹرز بھی انسٹال کیے گئے ہیں۔ 

 اس کے علاوہ کینٹ اسٹیشن پر ایگزیکٹو واش رومز، اے ٹی ایم مشین اور مفت وائی فائی کی سہولت بھی متعارف کرادی گئی ہے۔