ملک اشرف : یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی.
ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ کے روبرو سماعت ہونی تھی لیکن ہائیکورٹ جسٹس شہرام سرور کی عدم دستیابی کی وجہ سے آج اُن کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی. اسی وجہ سے درخواست ضمانت پر کوئی کارروائی نہیں ہوسکی. اس سے پہلے جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کی تھی. یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے اپنے خلاف مقدمہ میں رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور ضمانت کی درخواست دائر کی ہے