(فاران یامین،اسرار خان)موٹر وے ایم 5 پر اوچ شریف انٹر چینج کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔
موٹر وے پولیس حکام کے مطابق مسافر بس نے موٹر وے پولیس کی گاڑی کو روند ڈالا، موٹر وے پولیس کے دو افسروں سمیت تین اہلکار جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں سب انسپکٹر مشتاق، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر اور کانسٹیبل اسامہ شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ موٹر وے ایم 5 لوکیشن 662 پر اوچ شریف کے قریب پیش آیا، موٹر وے پولیس آفیسرز ڈیوٹی شفت ختم کرکے اوچ شریف اپنی رہائش گاہ پر آرہے تھے، مسافر بس کراچی سے ملتان جارہی تھی۔
موٹر وے پولیس نے مزید بتایا کہ بس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی۔
دوسری جانب ہربنس پورہ، کینال روڈ پر صحافی کالونی کے قریب خطرناک کرتب کا مظاہرہ کرتی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی،
جس سے 6 افراد زخمی ہو گئے،حادثے کی زد میں 2 موٹر سائیکل سوار بھی آئے، زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا ۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
ایم اور ٹریفک حادثہ میں موٹروے ایم-4 پر شورکوٹ کے نزدیک بس اور ٹریلر میں ٹکر سے ڈرائیور جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کراچی سے لاہور جارہی تھی، 35 مسافر سوار تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔