مہنگائی میں 9.95 فیصد اضافہ، مجموعی شرح 41.90 فیصد تک پہنچ گئی

Price index, Sensitive Price Index, Price-hike in Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مہنگائی کی صورتحال کےمتعلق ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ہفتہ مہنگائی میں 95۔9 فیصد اضافہ ہوا۔ مہنگائی کی شرح 41.90 فیصد تک پہنچ گئی۔

قومی ادارہ شماریات نے بتایا ہےکہ ایک ہفتے کے دوران 25 اشیا مہنگی ہوئیں اور 13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

حالیہ ہفتے میں قدرتی گیس 480 فیصد مہنگی کردی گئی، چائے 8.88 فیصد، دال مسور 5.28 فیصد، زندہ مرغی 3.99 فیصد اور لہسن 3.09 فیصد،نمک 2.93 فیصد، آٹا 2.64 فیصد، ایل پی جی 2.03 فیصد اور آلو 2 فیصد مہنگے ہوئے۔

 ٹماٹر  11.16 فیصد، چینی  4.24 فیصد اور پیاز فی کلو 1.49 فیصد سستا ہوا جبکہ  5 لیٹر کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں 0.65 فیصد  اور گھی کی فی کلوقیمت میں 1.39 فیصد کمی ہوئی، چاول فی کلو 0.42 فیصد اور گڑ فی کلو 0.27 فیصد سستا ہوا۔