پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کےنئے ڈائریکٹر محمد حفیظ کو ہی ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ بھی لگا دیا

Mohammad Hafeez, City42, Batting Coach, Head Coach of Pakistan, PCB< Pakistan Cricket Board
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا وسیم احمد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہِ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کو ایک اور ذمہ داری سونپ دی۔ محمد حفیظ ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کے فرائض بھی انجام دیں گے۔
 پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں بھی تبدیلیاں کر دی ہیں۔  وقت کی قلت کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کو ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض ، ڈائریکٹر محمد حفیظ اور کپتان شان مسعود نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب کےلئے مشاورت شروع کر دی۔ قومی ٹیسٹ سکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان اگلے ہفتے کردیا جائے گا۔ قومی ٹیم کا کیمپ راولپنڈی کے بجائے اب لاہور میں لگائے جانے کا امکان ہے۔