افسوسناک خبر،کالج جاتی طالبات کو ٹرک نے کچل دیا

طالبات،ٹرک،ایکسیڈنٹ،بادامی باغ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)کالج جاتی طالبات کو ٹرک نے کچل دیا، دونوں طالبات موٹرسائیکل پر گھر سے کالج جا رہی تھیں۔
پولیس کے مطابق بادامی باغ میں ٹرک نے موٹرسائیکل سوار طالبات کو ٹکر ماری، ماہ نور نامی طالبہ موٹرسائیکل پر اپنی دوست مسکان کے ہمراہ گھر سے کالج جا رہی تھی، خیبر شنواری کے قریب ٹرک کی ٹکر سے ماہ نور موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ مسکان شدید زخمی ہوئی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ٹرک قبضے میں لے لیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش کی جارہی ہے۔