ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی اونچی اڑان جاری،مزید مہنگا ہو گیا

ڈالر،یورو،سعودی ریال،اوپن مارکیٹ،سٹی42
کیپشن: Dollar price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

آج انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 26 پیسے اضافے سے 222 روپے 67 پیسے پر بند ہوا ہے۔ گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 222 روپے 41 پیسے تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 229روپے سے بڑھ کر 229.50روپے پر پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 50پیسے مہنگا ہو کر 244.50 روپے،  برطانوی پاؤنڈ 1 روپے مہنگا ہوکر 281 روپے پر پہنچ گیا ، امارتی درہم 20پیسے مہنگا ہوکر 65.40روپے کا ہوگیا ، اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 63.20 روپے پر برقرار رہا۔