ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار،بینک سے رقم نکلوانے والوں کے لئے بری خبر

نواب ٹاؤن ،واردات،شہری،بینک،رقم،سٹی42
کیپشن: Pakistani currency,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) نواب ٹاؤن میں بینک سے رقم نکلوانے والا شہری لٹ گیا، واردات کی موبائل فوٹیج سامنے آ گئی،ڈاکو دن دیہاڑے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔

نواب ٹاؤن میں دو ڈاکوؤں نے بینک سے رقم نکلوانے والے شہری جنید سے 9 لاکھ نقدی اور موبائل لوٹ لیا۔ واردات کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے امان پلازہ کے قریب لوٹ مار کی،مسلح ڈاکوؤں نے شناخت سے بچنے کے لئے ہیلمٹ پہن رکھے تھے،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے روایتی کاروائی شروع کر دی۔