ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل کروم استعمال کرنیوالے صارفین ہوشیار خبردار:خطرنا ک وائرس کا حملہ، وارننگ جاری

Google Chrome at risk
کیپشن: Google Chrome
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  گوگل کروم براؤزر استعمال کرنے والے صارفین ہوجائیں ہوشیار, سات انتہائی بلند درجے کے سکیورٹی ہیکس منظر عام پر آگئے۔ گوگل نے وارننگ جاری کردی.
گوگل کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کمپنی کو 25 درمیانے درجے اور سات انتہائی درجے کے آنکھیں کھول دینے والے سکیورٹی الرٹ کا سامنا ہے  اور اس سائبر خطرے سے ''لائنکس'' ''میک '' آپریٹنگ سسٹم اور '' ونڈوز'' سبھی استعمال کنندگان متاثر ہوں گے۔ فوری  کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے گوگل اپنے صارفین کے ڈیٹا کو بچانے کے لئے کسی سے بھی ڈیٹا ٖشئیر نہیں کرہی ۔ خطرناک ترین وائرسز کے نام یہ ہیں۔
یہ ہیکس پرانے پیٹرن پر یعنی ''یوز آفٹر فری'' یا یواے ایف کے تحت حملہ کرتے ہیں  ستمبر اور اکتوبر میں ان ہیکس کے تحت بے شمار حملے کئے گئے ہیں۔ کروم وی ایٹ  ہیک بھی 2021 میں سامنے آیا۔ یادرہے وی ایٹ اوپن سورس جاوا اسکرپٹ انجن ہے جو گوگل کروم اور کرومیم بیسڈ ویب براؤزرز جیسے کہ مائیکرو سافٹ ایج ، اوپرا، ایمازون سلک، بریو، یانڈیکس اور ویوالڈی استعمال کرتے ہیں ۔
گوگل نے کروم کے لئے ایک نیا اپ ڈیٹڈ ورژن 96.0.4664.45جاری کردیا ہے ۔ گوگل نے صارفین کو مزید خبردار کیا ہے کہ آنے والے کچھ دنوں یا ہفتوں میں یہ حملے مزید تیز ہوں گے ۔
یہ دیکھنے کے لئے کہ آپ محفوظ ہیں یانہیں ۔ چیک کریں ۔ پہلے سیٹنگز میں جائیں  پھر ہیلپ اور پھر اباؤٹ گوگل کروم بٹن کھولیں ۔ اگر آپ کا گوگل کروم براؤزر مندرج بالا اپ ڈیٹڈ ورژن ہے تو آپ محفوظ ہیں۔ اپ ڈیٹ کرنے کے بعد سسٹم کو لازم ری اسٹارٹ کریں. 
• High - CVE-2021-38007: Type Confusion in V8. Reported by Polaris Feng and SGFvamll at Singular Security Lab on 2021-09-29
• High -  CVE-2021-38008: Use after free in media. Reported by Marcin Towalski of Cisco Talos on 2021-10-26
• High - CVE-2021-38009: Inappropriate implementation in cache. Reported by Luan Herrera (@lbherrera_) on 2021-10-16
• High - CVE-2021-38006: Use after free in storage foundation. Reported by Sergei Glazunov of Google Project Zero on 2021-08-17
• High - CVE-2021-38005: Use after free in loader. Reported by Sergei Glazunov of Google Project Zero on 2021-08-18
• High - CVE-2021-38010: Inappropriate implementation in service workers. Reported by Sergei Glazunov of Google Project Zero on 2021-10-28
• High - CVE-2021-38011: Use after free in storage foundation. Reported by Sergei Glazunov of Google Project Zero on 2021-11-09

Malik Sultan Awan

Content Writer