لاہور شہرفضائی آلودگی میں پہلےنمبر پربرقرار

smog in lahore today
کیپشن: smog in lahore today
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: سموگ کے باعث شہری جلد، آنکھوں اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے اشکج لاہور    کا ایئر کوالٹی انڈیکس 306 ریکارڈ کیا گیا  اور لاہور شہرفضائی آلودگی میں پہلےنمبر پربرقرار.
 شہر میں فضائی آلودگی نے جینا دوبھر کردیا ہے۔ سموگ کے باعث شہری جلد، آنکھوں اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے اشکج لاہور    کا ایئر کوالٹی انڈیکس 306 ریکارڈ کیا گیا  اور لاہور شہرفضائی آلودگی میں پہلےنمبر پربرقرار ہے ۔ ماہرین کی جانب سےشہریوں کودوران سفرماسک پہننےکی ہدایت کی گئی ہے۔
ماہرین  کا کہنا ہے کہ شہری آنکھوں کو بھی چشمے سے ڈھانپ کے نکلیں، محکمہ موسمیات  کے مطابق ہوا میں خنکی برقرار ہے جبکہ درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات حکام کامزید کہنا  ہے  کہ بارش سے سموگ کی شدت میں کمی آئےگی۔

 گزشتہ روز ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھواں چھوڑنے والے بھٹوں ا ور گاڑیوں کو جرمانے کئے جارہے ہیں۔فضائی آلودگی کےلئےدفاتر اور سکولوں کے اوقات کار کم کرنے اور لاک ڈاؤن کی تجاویز زیر غور ہے ۔

 ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور آج مسلسل دوسرے دن دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے،سموگ کے پھیلاؤ کے خلاف لاہو ر ہائی کو رٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔انتظامیہ آئندہ سماعت پر سموگ کے خاتمے کے لیے جامع پلان پیش کرے۔صنعتیں،بھٹے اورٹریفک سموگ کا باعث ہیں ۔