موٹرسائیکل ایک سواریاں 9، شہری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

موٹرسائیکل ایک سواریاں 9، شہری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) نہ کورونا ایس او پیز کا خیال، نہ ہی ٹریفک قوانین کا احترام، لوہاری گیٹ کے علاقے میں نو بچوں کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر سفر کرنے والے شہری کا ٹریفک وارڈن نے چالان کردیا۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جرم کے زمرے میں آتا ہے، متعدد بار عوام میں آگاہی مہم چلائے گئی تاکہ ان قوانین پر عملدرآمد کیا جاسکے مگر شہریوں نے مذاق سمجھا لیا، قوانین کی خلاف ورزی دھڑلے سے جاری ہے۔ لوہاری گیٹ کے علاقے میں شہری نو بچوں کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر روڈ پر سفر کررہا تھا کہ ٹریفک وارڈن نے روک لیا اور تین سو روپے کا چالان کردیا۔ 

ٹریفک وارڈن نے شہری کو ہدایات کیں اور بتایا کہ اس طرح موٹر سائیکل چلانا نہ صرف ان بچوں اور اس کے اپنے لئے خطرہ بلکہ دوسروں کے لیے بھی خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ ٹریفک وارڈن نے شہری کو جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لیے موٹرسائیکل بند کرنے کی وارننگ بھی دی۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے 83 بار ای چالان کے اصولوں کو نظر انداز کرنے والے شہری کی گاڑی کو بند کردیا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے نادہندہ کار کو پکڑوایا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کی نشاندہی پر وارڈنز کے ذریعے گاڑی کو پکڑوا کر تھانے بند کروا دیا۔