ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں لاگو 81 پرانے قوانین پر نظر ثانی کرکے اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :    پنجاب میں  لاگو 81 پرانے قوانین پر نظر ثانی کرکے انہیں اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل کی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق سے ملاقات، پتنگ بازی اورغیر قانونی ہتھیاروں کی سزا سخت کرنے کے مسودہ قانون کے ڈرافٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا  ،ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق اور ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کائٹ فلائنگ قانون کو مزید سخت ، ناقابل  ضمانت جرم  بنانے کے مسودہ  ڈرافٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ،پتنگ بازی پر سزا بڑھا کر پانچ سال کرنے  اور کوئیر ئیر سروس آن لائن پتنگ فروخت کرنے  والوں کے خلاف  سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کاروائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات کے دوران غیر قانونی ہتھیار رکھنے والوں کے خلاف سزائیں سخت کرنے کے مجوزہ ڈرافٹ  پر تبادلہ خیال کیا گیا ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو سزا چار  سال سے بڑھا کر دس سال کرنے  اور جرمانہ کی حد دس لاکھ کرنے کے مجوزہ  قانون کے ڈرافٹ پر تبادلہ خیال کیاگیا ،ایڈوکیٹ جنرل اور ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل کے درمیان دیگر مجوزہ قوانین کے ڈرافٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ  ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے مجوزہ ڈرافٹ میں مزید شفافیت لانے کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں۔

 یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے
 

Ansa Awais

Content Writer