ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کیسز سامنے آنے پر معروف تعلیمی ادارہ سیل

کورونا کیسز سامنے آنے پر معروف تعلیمی ادارہ سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) ایم اے او کالج کے دو پروفیسرز سمیت چار افراد کورونا کا شکار ہوگئے۔سنگین صورتحال کے پیش نظر کالج کے پوسٹ گریجوایٹ بلاک کو 15 دن کیلئے سیل کر دیا گیا۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر بھی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ گورنمنٹ ایم اے او کالج سے بھی کورونا کے چار کیسز سامنے آگئے ہیں۔ سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی پروفیسر طیبہ نور اور فزیکل ایجوکیشن کے پروفیسر سہیل بشیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔نائب قاصد بشیر احمد سمیت ایک طالب علم میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کالج میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر ایم اے او کالج کے پوسٹ گریجوایٹ بلاک کو 15 روز کیلئے سیل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز مثبت آنے کی شرح 7 فیصد سے بھی تجاوز کر گیا، موذی وائرس 24گھنٹے کے دوران مزید 33جانیں نگل گیا، 2050  نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا وائرس کے 218 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.2 فیصد تک جا پہنچی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 29511 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2050  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 33 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7193 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز 3 لاکھ 61 ہزار 82 تک جا پہنچے ہیں، اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 599 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer