ایک دن کا 2 کروڑ، اکشے نئی فلم کا معاوضہ100کروڑ لیں گے

ایک دن کا 2 کروڑ، اکشے نئی فلم کا معاوضہ100کروڑ لیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اداکار اکشے کمار اپنی آنے والی فلم کےلئے 100 کروڑ روپے کی فیس لے سکتے ہیں,ایسے میں انہیں ہر روز کے شوٹ کے دو کروڑ روپے ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اکشے کمار کی حال ہی میں فلم لکشمی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے اور کورونا کی وجہ سے فلموں کی ریلیز ڈیٹ میں ہوئی تبدیلی سے ان کی کئی فلمیں اٹک گئی ہیں۔بھارتی اداکار   کی کئی فلمیں تو ریلیز ہونے کے لئے تیار ہیں اور کئی فلمیں پائپ لائن میں پھنسی ہوئی ہیں،  اکشے نے حال ہی میں فلم بیل باٹم کی شوٹنگ پوری کی ہے اور انہیں فلم کی ٹیم کے ساتھ کام کرکے خوب انجوائے کیا ہے اور اب کہا جارہا ہے کہ جلد ہی وہ بیل باٹم کی ٹیم کے ساتھ ایک اور فلم بنائیں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ ایک کامیڈی فلم ہوگی،جس کی ہدایت مدثر علی کریں گے اور جیکی واشو بھگنانی فلم کو پروڈیوس کریں گے۔اکشے اس فیملی کامیڈی کہانی کو لے کر خوش ہیں۔ساتھ ہی فلم کے فنانشل اینگل کو دیکھ کر بھی اکشے کمار اس سے متفق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اکشے کمار اس فلم کےلئے قریب 100 کروڑ روپے کی فیس لے رہے ہیں۔جبکہ اکشے کمار کی فیس کے علاوہ فلم کا بجٹ 35 سے 45 کروڑ روپے بتایا جارہا ہے ۔اس بات کو تسلیم کیا  جارہا ہے کہ اکشے کمار کےلئے یہ ایک اچھی کاروباری ڈیل بھی ہے،کیونکہ فلم کا شوٹ بھی زیادہ طویل نہیں ہے،جو 45 دن میں ختم ہوجائے گی۔ایسے میں انہیں ہر روز کے شوٹ کے دو کروڑ روپے ملیں گے۔ اکشے کمار بھارت کے ورسٹائل اداکار ہیں لیکن فلم بین ان کی زیادہ تر کامیڈی فلمیں پسند کرتے ہیں۔