پولیس ملازمین مالی امداد کیلئے رُل گئے

پولیس ملازمین مالی امداد کیلئے رُل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب پولیس کے ویلفیئر مسائل کے فوری حل کے دعوے دھرے رہ گئے،  ضلعی دفاتر کی جانب سے واضح ہدایات کے باوجود نامکمل کیسز بھجوانے کی وجہ سے مالی امدادکے چیک فائلوں کا حصہ بننے لگے، آئی جی پنجاب نے نامکمل کیسز بھجوانے والے افسروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس ملازمین مالی امداد کیلئے دفاتر میں رُل گئے، ویلفیئر کی مد میں مالی امداد بچوں کے وظائف، طبی امداد سمیت دیگر امدادی چیک فائلوں کا حصہ بننے لگے، بروقت امداد نہ ملنے سے پولیس اہلکاروں کومالی مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈی آئی جی ویلفیئر کی جانب سے صوبہ بھر میں مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی دفاتر اہلکاروں اور ان کی فیملیز کے ویلفیئر نامکمل کیسز بھجواتے ہیں، جس کی وجہ سے اہلکاروں کو کئی کئی ماہ دفاتر کا چکر لگانے پڑتے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ کیسز کے کاغذات نامکمل اور بروقت نہ بھجوانے والے افسروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق کاغذات بھجوائے جائیں۔ آئی جی آفس کی ویلفیئر برانچ میں چیکس کے اجرا میں تاخیر ضلعی کمیٹیوں کی جانب سے کیسزمیں عدم دلچسپی ہے جو کہ آئندہ برداشت نہیں کی جائے گی۔

 علاوہ ازیں محکمہ پولیس نے کورونا سے متاثرہ افسروں واہلکاروں کیلئے امدادی چیکس کی مد میں 4 کروڑ 23 لاکھ روپےکی رقم جاری کردی، لاہورسمیت پنجاب بھر میں فیلڈ ڈیوٹیاں سرانجام دینے والوں کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا حکم دیاگیا۔

Sughra Afzal

Content Writer