ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کیلئے 9 ٹیمیں تشکیل

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کیلئے 9 ٹیمیں تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی زیر صدارت سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ ٹیموں کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر نصرت ناز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ شرکت کی۔

اجلاس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کارروائی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا، سی ٹی ا ولاہور کی خصوصی ہدایت پر 18 وارڈنز پر مشتمل 9 ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کارروائی کو یقینی بنائیں گی۔

شہر میں رات کے وقت داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کے خلاف بھی خصوصی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

علاوہ ازیں بس اڈوں، ٹیکسی سٹینڈز، سکول، کالجز سمیت سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں ٹریفک آگاہی کا بھی سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer