ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"عمران خان نے دل جیت لئے، مودی نے خطے کا امن داﺅ پر لگادیا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعید احمد) دنیا بھر سے کرتارپور آئے ہوئے سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دل جیت لئے، مودی کے جنگی جنون نے خطے کا امن داﺅ پر لگادیا۔

لندن سے آئے جوگا سنگھ، اوتار سنگھ سنگھیرا، ہروندر سنگھ، جے وی سنگھ ، جرمنی کے گرچرند سنگھ، گرپال سنگھ، امریکہ کے راجندر سنگھ، ہمت سنگھ، ہرپال سنگھ گل اور فرانس کے گر پریت سنگھ سمیت ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کے رہنماﺅں نے کرتارپور راہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا،سکھ رہنماؤں نے عمران خان سے جلد از جلد بابا گرونانک یونیورسٹی کی تعمیر کی درخواست بھی کی۔

سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے پیار اور اخلاق نے ہمیں اپنا گرویدہ بنالیا ہے، ہم نے وزیراعظم عمران خان سے دو مزید درخواستیں کی تھیں جن کو انہوں نے منظور کرلیا ہے، بھارت کو پاکستان کے اچھے اقدام کو سراہنا چاہیے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔

سکھ رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ملک ہیں، اگر ان دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان دونوں طرف کے پنجاب کا ہوگا، لہٰذا جنگ کی بجائے ہمیں امن کی طرف چلنا چاہیے۔

Sughra Afzal

Content Writer