نجی ایئرلائن ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنے پر چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل

نجی ایئرلائن ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنے پر چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: شاہین ائیرلائن کے ملازمین کا پانچ ماہ سے تنخواہیں اور واجبات نہ ملنے پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر احتجاج، انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی، چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کردی۔  

تفصیلات کے مطابق شاہین ایئرلائن کے ملازمین پانچ ماہ کی تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر دادرسی کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے، ملازمین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ شاہین ائیرلائن کے مالکان نے پانچ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں، 200 پائلٹ بیروز گار ہوئے ہیں، 900 کے قریب فضائی میزبان جب کہ کل 4 ہزار سے زائد گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔

احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ شاہین ائیرلائن کے مالکان بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں، تنخواہیں نہ ملنے پر وہ سخت مالی پریشان ہیں۔ احتجاج کرنے والے ملازمین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اس معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے شاہین ائیرلائن مالکان سے انہیں واجبات دلوائیں۔