(سٹی 42)لاہور میں کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ماہ ذوالحج کا چاند نظر آنے کا حد وقت ختم ہوگیا ہے شہر میں چاند نظر آنے کا حد وقت 7 بج کر 55 منٹ تھا مطلع صاف ہونے کے باوجود ابھی تک ماہ ذوالحج کا چاند نظر نہ آسکا لاہور اور گردونواح سے ابھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت بھی موصول نہیں ہوئی۔ْ
پنجاب میں چاند نظر آنے کا حد وقت 8 بج کر 28 منٹ ہے جسکے تحت لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 8 بج کر 28 منٹ تک جاری رہے گا چاند نظر آنے یا آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔