(سٹی 42) لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے فیکڑی ایریا میں پرانے کپڑوں کے گودام میں ہونیوالی آتشزدگی کے بعد فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے۔
فائربریگیڈ حکام کےمطابق دوسرے فلور پر لگی آگ کو بھھادیا گیا ہے ، تیسرے فلور پر آگ ہے جس کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے ، فاٰربریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا ، تیسرے فلور کی آگ کو جلد بجھادیا جائے گا ۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔بلڈنگ کے کچھ حصوں میں آگ کے شعلے موجود ہیں جس پر جلد قابو پالیں گے ، لانڈھی ایکسپورٹ پروسسینگ زون میں آتشزدگی کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 کےمطابق کچھ حصوں میں پاکٹس ہیں جن کو کنٹرول کیا جارہا ہے ،کچھ دیر میں کولنگ کا عمل شروع کیا جائے گا ، آپریشن ٹیم اندر موجود ہے ۔