(عبدالخالق مغیری) سندھ پولیس نے منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے بعد منشیات فروشوں کے خلاف سخت آپریشن شروع کر دیا ہے اور لاڑکانہ پولیس نے ایک اور منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔
لاڑکانہ پولیس کے مطابق پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش خاتون کو 7 کلو گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار خاتون کی شناخت زلیخاں ڈیتھو کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس
لاڑکانہ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ملزمہ کا تعلق بین الصوبائی ڈیتھو گینگ سے ہے۔