سٹی 42: پنجاب میں گرمی سے پریشان شہریوں کے لیے خوش آئند خبر سامنے آگئی ہے، کیونکہ محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی اور بارش لانے والا نیا موسمی سسٹم 19 مئی کو پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے زیرِ اثر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 19 سے 22 مئی کے دوران آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
پیشگوئی کے مطابق لاہور میں اس دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ممکنہ بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کی توقع ہے، جس سے شہریوں کو عارضی ریلیف مل سکتا ہے۔