انور عباس : محسن نقوی کے دورہ ایران کے دوران اہم سفارتی ملاقاتیں کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ تقریباً تین گھنٹے تک ایرانی صدارتی محل میں موجود رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی اہم ملاقات کی، جو تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی بھی موجود تھے۔