ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این سی سی آئی اے کا کریک ڈاؤن، خواتین کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

این سی سی آئی اے کا کریک ڈاؤن، خواتین کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر خواتین کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق کارروائیاں خواتین کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف کی گئیں۔ ملزمان جعلی ٹک ٹاک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرتے تھے۔

حکام نے بتایا کہ این سی سی آئی اے پنجاب کے ڈائریکٹر محمد علی وسیم کی نگرانی میں ہونے والی کارروائیوں میں نازیبا مواد پھیلانے اور بھتہ طلب کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔