ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی بی پاک دامن کے اطراف لٹکتی بجلی کی تاریں شہریوں کیلئے خطرہ بن گئیں

بی بی پاک دامن کے اطراف لٹکتی بجلی کی تاریں شہریوں کیلئے خطرہ بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: لاہور میں بی بی پاک دامن ڈیورنڈ روڈ سے ملحقہ گلیوں میں لٹکتی اور بوسیدہ بجلی کی تاریں علاقہ مکینوں کیلئے خطرہ بن گئی ہیں۔

اہل علاقہ کے مطابق تنگ گلیوں میں خستہ حال تاروں کا جال بچھا ہوا ہے جبکہ آئے روز شارٹ سرکٹ کے واقعات معمول بن چکے ہیں، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خدشہ موجود ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بوسیدہ تاروں سے جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہیں، تاہم متعدد شکایات کے باوجود متعلقہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

علاقہ مکینوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔