ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں لینڈ یوز نظام میں بڑی اصلاحات، اہم ترامیم کا فیصلہ

پنجاب میں لینڈ یوز نظام میں بڑی اصلاحات، اہم ترامیم کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد: پنجاب حکومت نے شہری ترقی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے زمین کے استعمال لینڈ یوزکے نظام میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے تحت   لینڈ یوز پلان کے قواعد 2020 میں اہم ترامیم کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، تاکہ زمین کے استعمال کو زیادہ مؤثر، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق ان اصلاحات پر عملدرآمد کی ذمہ داری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سیکرٹری کو سونپی گئی ہے، جو نئے قواعد کو حتمی شکل دینے اور ان کے نفاذ کو یقینی بنائیں گے۔

مجوزہ ترامیم کا بنیادی مقصد لینڈ کلاسیفکیشن اور ری کلاسیفکیشن کے نظام کو شفاف بنانا ہے، تاکہ زمین کے استعمال، ری ڈویلپمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جدید اربن پلاننگ کے اصولوں کو اپناتے ہوئے شہری انفراسٹرکچر اور اربن مینجمنٹ کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قواعد کے نفاذ سے غیر منظم تعمیرات اور بے ہنگم اربنائزیشن پر قابو پانے میں مدد ملے گی، جبکہ سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک واضح اور آسان طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا۔ اس اقدام سے شہری علاقوں میں پائیدار ترقی کو فروغ ملنے اور ٹاؤن پلاننگ کے نظام کو مؤثر بنانے کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر ان اصلاحات پر مؤثر عملدرآمد کیا گیا تو نہ صرف شہروں کی خوبصورتی اور ترتیب میں بہتری آئے گی بلکہ رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں شفافیت بھی بڑھے گی۔