ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ ٹاؤن میں دوست کے ہاتھوں دوست قتل، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

شاہدرہ ٹاؤن میں دوست کے ہاتھوں دوست قتل، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں معمولی تنازع جان لیوا جھگڑے میں تبدیل ہو گیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق گاڑی پر نیلی بتی اور سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر علاقے میں گھومنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا، جس کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والے عمران کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

واقعے کے بعد مقتول عمران کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی سٹی کے مطابق مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں۔