عابد چوہدری: لاہور کے علاقے دھرم پورہ کے رہائشیوں نے مصطفی آباد پولیس کے خلاف کلب چوک میں احتجاج کیا جبکہ خواتین نے سڑک بلاک کر کے شدید نعرے بازی بھی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک خاتون کو اس کا شوہر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، تاہم مصطفی آباد تھانے میں درخواست دینے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی احتجاج کرنے والوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم مائیکل کے خلاف مقدمہ درج کر کے فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
دوسری جانب احتجاج کی اطلاع ملتے ہی مصطفی آباد پولیس کی نفری بھی کلب چوک پہنچ گئی۔ پولیس حکام کی جانب سے کارروائی کی یقین دہانی کروانے پر مظاہرین کو مذاکرات کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔