سٹی 42 : دعائیہ تقریبات کے پیش نظر گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر شہر بھر میں سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔ 2347 پولیس افسران و جوان گرجا گھروں کی سکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں متحرک ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے خود گلبرگ، مال روڈ سمیت مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ انہوں نےسکیورٹی انتظامات، داخلی راستوں ،نفری کا موقع پر جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے گرجا گھروں کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرجا گھروں کے اطراف مؤثر پٹرولنگ اور چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ سپروائزری افسران فیلڈ میں موجود، چرچ انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔