ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ کے باوجود اوورچارجنگ جاری

برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ کے باوجود اوورچارجنگ جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری نرخ 504 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔

نئے نرخنامے کے مطابق برائلر زندہ تھوک ریٹ 334 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 348 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم شہر بھر میں اس کے باوجود دکانداروں کی جانب سے اوورچارجنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف دکانوں پر “صافی گوشت” کے نام پر برائلر گوشت 650 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جو سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ ہے۔

اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انڈے 231 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 6 ہزار 810 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔