وقاص احمد:لاہور کے علاقے نصیر آباد میں ایک موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ناکے پر تعینات کانسٹیبل حامد ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ اس دوران ایک موٹرسائیکل سوار نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔
حادثے کے فوراً بعد زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے ابتدائی علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹکر مارنے کے بعد موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔